۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
خروش شیعیان سنگال در محکومیت توهین به ساحت پیامبر

حوزہ/ گذشتہ روز سینگال کے دارالحکومت ڈکار میں اس ملک کے شیعوں نے ایک شاندار احتجاجی مظاہرہ کیا اور فرانسیسی میگزین میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سینیگال میں کل ہزاروں شیعوں اور مغربی افریقہ میں شیعہ ملت کے نمائندوں نے، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی مقدس ہستی کی توہین اور یورپ میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے خلاف سینیگال کے دارالحکومت ڈکار میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے اور اس شرمناک فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

شیخ شریف محمد علی حیدرہ سینیگالی شیعوں کے رہنما اور سرپرست نے احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران  فرانسیسی میگزین کے اس شرمناک اقدام کو ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے اسے افریقن ممالک میں اسرائیل کے اثر و رسوخ کا نتیجہ قرار دیا اور مزید کہا کہ حال ہی میں ، ہم نے دیکھا کہ متحدہ عرب امارات اور کچھ عرب ممالک نیز چند مغربی افریقی حکومتیں ،  اسرائیلی قابض اور خودساختہ حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ، جو بلا شبہ یورپ میں قرآن مجید کو جلانے اور فرانس میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی بے حرمتی کا باعث ہے۔ 

واضح رہے کہ اس احتجاجی ریلی میں ، تقریباً سینیگال کے دو ہزار سے زیادہ شیعوں نے شرکت کی تھی ، مالی ، سیس ڈوائر ، نائیجیریا ، گانا کی شیعہ قوموں کے نمائندوں کے علاوہ عراق اور لبنان کے سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .