۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر/ تجمع طلاب، اساتید حوزه علمیه و مردم انقلابی قم در محکومیت اهانت به ساحت قدسی پیامبر اعظم (ص)

حوزہ / عراقی علما کے ایک گروہ نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی اخبار کی توہین مسلمانوں کے عقائد اور آسمانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی علماء کے ایک گروہ نے ایک بیان میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی اخبار کی توہین مسلمانوں کے عقائد اور آسمانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

فرانسیسی اخبار کی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین ، پوری دنیا کے مسلمانوں کے اعتقادات اور جذبات پر کھلے عام حملہ اور تمام آسمانی اور انسانی اقدار کی کھلم کھلا مخالفت ہے۔
یہ توہین کسی بھی شکل میں ہو مسترد اور بلا جواز ہے، اس سے اقوام عالم میں فرقہ واریت اور منافرت پھیل سکتی ہے ، یہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مفادات میں ہے  اور شیطانی سیاست اس کی بنیاد مہیا کر رہی ہے۔
اقوام عالم اور اس کے اداروں کو چاہئے کہ وہ عالمی سطح پر امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے اس طرح کے اقدامات پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی قانونی ذمہ داری پوری کریں۔
ہم اس توہین کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کی اقوام ، حکومتوں اور میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان اعمال کو روکنے کے لئے اپنی انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
ان تنظیموں کی حمایت کرنے والوں کو رسوا اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہئے ، خاص کر چونکہ یہ توہین آزادی بیان کی آڑ میں کی جارہی ہے۔یہ توہین اور اشتعال انگیزی ہے اور اس کا آزادی بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیوں ہولوکاسٹ سے انکار آزادی بیان نہیں ہے؟

ان شرمناک اقدامات کے پیچھے شریر ہاتھوں کا ناپاک وجود ہے ، جو کہ عالمی استکبار اور صیہونیت کی سربراہی میں یہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .