حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں امام بارگاہ جامع الصادق میں عظیم الشان قومی علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے کہا کہ مکتب تشیع کی اجتماعی جدوجہد اور مبارزات کی تاریخ میں آج کا دن ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا اور بہت اہمیت کا حامل ہے۔ قوموں کی تاریخ میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، ایسا مکتب جو ظلم ستیز ہو، طول تاریخ میں ہم نے مشکلات کا دور گزارا ہے۔ آج سوشل میڈیا کا دور ہے، ہمیں علمی و تحقیقی انداز میں اپنا نظریہ بیان کرنا چاہیئے۔ میڈیا پر توحیدِ شیعہ، مناجات محمد و آل محمدؐ، دعائیں و اخلاقِ آل محمد،ؐ مکتب تشیع کے اصول و فروع کو تقابلی انداز میں اچھی حکمت و تدبیر کے ساتھ بغیر کسی کی اہانت کے بیان کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ گر اس وقت وطن عزیز میں اپنی سازشوں میں ہیں، انہیں پہلے کی طرح کی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ یہ اجتماع اس بات کی دلیل ہے کہ ان قوتوں نے شکست کھانی ہے، ناکامی ان کا مقدر ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ ہم منظم انداز میں آگے بڑھیں اور اپنے امور کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کریں۔ ہمیں پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے، علماء، خطباء اور واعظین کے ساتھ موثر رابطے رکھنے ہوں گے، ان کی اصلاح کرنی ہوگی۔ اربعین حسینی کو پرشکوہ انداز میں منعقد کرنا چاہیئے، یہ دن مکتب تشیع کی قدرت اور طاقت کی تجلی قرار پانا چاہیئے۔ ہمیں معتدل اہل سنت علماء کے ساتھ اپنے رابطوں کو مزید منظم کرنا ہوگا، انہیں عالمی سازشوں سے آگاہ کرنا ہوگا۔ اتحاد و وحدت کے عنوان سے مشترکہ اجتماعات منعقد کرنا ہوں گے، ربیع الاول میں جشن میلادالنبی کو شیعہ سنی کو مل کر منانا چاہیئے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دشمن بیدار ہے، ایک معمولی ذاکر کی بات کو اتنی اہمیت دی گئی اور ہمارے فقہاء کو نظرانداز کر دیا گیا، ایک دو افراد کی غلطی کے سبب پوری قوم کو زیر سوال نہیں لایا جاسکتا، ہم آپ کے مسلمہ مقدسات کی توہین نہیں کرتے، الحمداللہ شیعہ فقہاء کا فتویٰ ہے کہ مقدسات کی توہین جائز نہیں ہے، لیکن اس سے آگے نہ بڑھو، ڈو مور کا مطالبہ قبول نہیں، دباؤ کے ذریعے، چند مظاہرے کرکے تم کچھ حاصل نہیں کرسکو گے، اس سے فقط فتنہ و فساد ہوگا، ملک کو نقصان پہنچائو گے، لہٰذا ہمارے فقہاء و بزرگان دین نے جو خطوط اور لائن ہمارے لیے مقرر کی ہے ہم اسی میں رہتے ہوئے آگے بڑھیں گے، اہل سنت ہمارے بھائی ہیں، ہم مل کر رہیں گے، آپ کے جذبات کا احساس کرتے ہیں، آپ کا خیال رکھتے ہیں۔ لہٰذا آپ بھی ہمارے جذبات و احساسات کا خیال رکھیں، آپ بھی اہل بیت علیہم السلام کے دشمنوں کے بارے میں اس طرح کی بات نہ کریں کہ ان کو آپ صحابی بنا دیں اور پھر کہیں کہ ان کا احترام آپ پر واجب ہوگیا ہے، یہ ہرگز نہیں ہوسکتا۔

حوزہ/ شیعہ فقہاء کا فتویٰ ہے کہ مقدسات کی توہین جائز نہیں ہے، لیکن اس سے آگے نہ بڑھو، ڈو مور کا مطالبہ قبول نہیں، دباؤ کے ذریعے، چند مظاہرے کرکے تم کچھ حاصل نہیں کرسکو گے، اس سے فقط فتنہ و فساد ہوگا، ملک کو نقصان پہنچائو گے۔
-
ہمارے مراجع کا واضح موقف ہے تمام مسالک کے مقدسات کی توہین حرام ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ ہم بانی پاکستان ہیں، تشیع ایک ضابطہ کا نام ہے، ایک تہذیب کا نام ہے، حکمت، تدبر اور دانائی کیساتھ آگے بڑھیں۔
-
پاکستانی ملت جو ہمیشہ ملت فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، عارف حسین الجانی
حوزہ/ ملت تشیع اپنے مراجع عظام کے فتاویٰ پر عمل کرتی ہے، جو لوگ پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بو رہے ہیں، وہ دشمن کے آلہ کار ہیں۔
-
فرمان جہاد تبیین
حوزہ/ کربلا کی عظیم تحریک کو جس جہاد نے زندہ رکھا وہ بی بی زینب سلام علیہا کا جہاد تبیین تھا بی بی زینب سلام اللہ علیہا نے کربلا کی حقیقت اور امام حسین…
-
ہم کسی کو کافر نہیں کہتے اور جو ہمیں کافر کہتے ہیں ہمیں ان پہ ترس آتا ہے، آیۃ اللہ الشیخ محسن علی النجفی
حوزہ/ اہل سنت کے مسلمہ مقدسات کی توہین واضح طور پر ہمارے مکتب میں حرام ہے،مکتب تشیع اسلام کی اصلی اور حقیقی شکل کا نام ہے۔
-
لاہور، شیعہ وحدت کونسل کا پاکستان میں موجودہ صورتحال پر مشاورتی اجلاس
حوزہ/ پاکستان ایک ایسا اسلامی ملک ہے جس میں مختلف اسلامی مسالک آباد ہیں، یہاں کسی بھی مسلک کی مذہبی آزادی کو چھیننے کی کوشش کرنا دراصل پاکستان کی بنیاد…
-
فرانسیسی اخبار کی توہین مسلمان عقائد کی کھلی خلاف ورزی ہے، علمائے عراق
حوزہ / عراقی علما کے ایک گروہ نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی اخبار…
-
امت مسلمہ عرب حکمرانوں کی خیانت پر خاموشی کا روزہ توڑے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطين کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، لہذا سامراجی قوتیں اور ان کے خائن اتحادی پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں،…
-
لاہور میں مذہبی جماعتوں کی مردہ باد اسرائیل ریلی:
پاکستان کے غیور عوام اسرائیل کو کسی طور بھی قبول نہیں کریں گے
حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ عوام کی پوری قوت علماء کیساتھ ہے، ہم واضح کرتے ہیں کہ پوری دنیا نے بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیا، پاکستان کے غیور عوام اسرائیل…
-
پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا دوبارہ آغاز تشویشناک ہے، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی اور مذہبی ہم آہنگی کے خواہاں ہیں لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب باہمی احترام قائم رہے۔
-
پاکستان،تکفیریوں کو بے لگام چھوڑا گیا تو 70 ہزار قربانیاں رائیگاں چلی جائیں گی، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ اگر اس انتہا پسندی کو اس کے آغاز سے نہ روکا گیا تو اس کے بھیانک نتائج پوری قوم کو بھگتنا پڑیں گے۔
-
شیعہ پاکستان کی اقلیت نہیں بلکہ اکثریت ہیں، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ حکومتی اداروں میں ایسے متنازع لوگ بیٹھے ہیں، جو فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں، حکومت کو ان کیخلاف ایکشن لینا چاہیئے اور تمام اداروں میں اہل تشیع کو…
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
اہل سنت و دیگر مکاتب فکر کے علماء عالمی ایجنڈے کی تکمیل کا حصہ نہ بنیں، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ اہل سنت اور دیگر مکاتب فکر کے سادہ لوح علماء کرام کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ وہ کسی ذاکر یا خطیب کے معاندانہ جملہ یا غیر منصفانہ بات پر مشتعل…
-
شیعہ نسل کشی کی منظم منصوبہ بندی، ملک و قوم کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، علامہ سید وحید کاظمی
حوزہ/ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مذہب کی…
-
پاکستان میں تکفیریت کے مقابلے کیلئے ایم ڈبلیوایم قم کے تحت علماء و طلاب کا مشاورتی اجلاس
حوزہ/ قم المقدسہ: پاکستان میں تکفیریت کے مقابلے کیلئے ایم ڈبلیوایم کے تحت فاضل علماء و طلاب کے مشاورتی میٹنگ کی تفصیلی رپورٹ۔
-
سوئیڈن میں توہین کی روک تھام کے لیے کاوش
حوزہ/ سوئیڈن کے مسلمان توہین روکنے کے لیے قانون کی تبدیلی کی کوشش کریں گے۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس:
دشمن تکفیری ٹولے پالتا ہے اور ہمیں لڑانا چاہتا ہے / اہل سنت ہمارے بھائی، ہماری جان ہیں
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا: عید میلاد النبی (ص) کے ایام جنہیں فقہاء نے ہفتہ وحدت قرار دیا ہے، ان ایام میں تفرقے کی صدا شیطانی آواز…
آپ کا تبصرہ