حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہمدان ایران میں حوزہ علمیہ خواہران کی سربراہ ام کلثوم امیدی نے ایک بیان میں، قرآن مجید کی توہین کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بیان کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
یرِیدُونَ لِیطْفِؤُا نُورَ الله بِأَفْواهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ کرِهَ الْکافِرُونَ۔
ترجمہ : وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ خُدا کے نور کو اپنی پھُونکوں سے بجھادیں لیکن خدا اپنے نُور کو مکمّل کرکے رہے گا ، چاہے کافروں کوپسند نہ آ ئے ۔
سورہ مبارکہ الصف آیت 8
کتاب وحی کی توہین ذلت آمیز اور شرمناک فعل ہے، یہ شرمناک عمل صیہونی اور امریکی اسلام دشمنی اور اسلامو فوبیا کا نتیجہ اور ان کے اسلام مخالف مذموم منصوبوں کا حصہ ہے ،اس شرمناک فعل سے تمام مسلمانوں، اہل کتاب اور دنیا کے آزاد لوگوں کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے اور بلا شبہ یہ گھناؤنی حرکت دین اسلام کے دشمنوں کی کمزوری اور ذلت کی علامت ہے ، کیونکہ دشمن پر دین اسلام کی سربلندی اور حقانیت گراں گزرتی ہے۔
حوزہ علمیہ شعبہ خواتین صوبہ ہمدان کی مرکزی انتظامیہ قرآن مجید کی توہین کیے جانے کی مناسبت سے، انسانی دنیا کے نجات دہندہ ، حضرت بقیت اللہ الاعظم امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی خدمت اقدس میں تعزیت کرتی ہے ، اس شرمناک ،مذموم اور شیطانی فعل سے نفرت کااعلان کرتے ہوئے اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
خواہر ام کلثوم امیدی
مدیر حوزہ علمیہ خواہران ہمدان ایران