۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
جلسه درس خارج فقه رهبر معظم انقلاب

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کئی سال پہلے تعلیمی سال کے آغاز کی مناسبت سے فرمایا کہ آج ، ہمارے دشمن بہت پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ یہ تجزیہ نہیں ہے ، یہ معلومات کی بنا پر عرض کر رہا ہوں،انسان ان میں سے بہت سی چیزوں کا علم رکھتا ہے۔ دشمن پیسہ خرچ کرتے ہیں تاکہ ایرانی مسلمان، مؤمن اور انقلابی جوانوں کے ذہنوں کو بھڑکایا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے خامنہ ای ڈاٹ آئی آر سے سے بعنوان "انقلابی جوان"کا ایک مضمون نقل کیا ہے جو کہ نوجوانوں کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کا ایک خلاصہ ہے ، جسے حوزہ نیوز ایجنسی اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہے۔

انقلابی جوان مؤمن 

آج ، ہمارے دشمن بہت پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ یہ تجزیہ نہیں ہے ، یہ معلومات کی بنا پر عرض کر رہا ہوں،انسان ان میں سے بہت سی چیزوں کا علم رکھتا ہے۔ دشمن پیسہ خرچ کرتے ہیں تاکہ ایرانی مسلمان، مؤمن اور انقلابی جوانوں کے ذہنوں کو بھڑکایا جا سکے۔
کس چیز سے منحرف کرنا چاہتے ہیں ؟ صرف جمہوریہ اسلامی ایران کے نظام یا ولایت فقیہ جیسے اہم امور سے جوانوں کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ؟ نہیں! بلکہ ، دین کی بنیاد سے ، عبادت سے لے کر مذہب تک ، اسلامی مسئلوں سے لے کر اسلامی جمہوریہ کے نظام تک  اور باقی تمام اچھی چیزوں سے توجہ ہٹانے کیلئے طرح طرح کے شبہے پیدا کر رہے ہیں۔ اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو دشمن کا آلہ کار بن جاتے ہیں ، لیکن ان میں سے بہت سے لوگ ملک کے اندر نہیں ہیں بلکہ بیرونی ممالک میں رہتے ہیں ، وہ خطوط لکھتے ہیں ، عنوان اور مضمون کو مشخص کرنے کے ساتھ نشر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان چیزوں پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں لاگو کریں۔

آج ، سوشل میڈیا ایک نہ ختم ہونے والا میدان اور صحرا کی مانند ہے جسے ہر طرف منتقل کیا جاسکتا ہے۔ اب یہ معاملہ نہیں رہا کہ آپ کچھ کہنا چاہیں تو پہلے اسے لکھ دیں پھر اس کی دس ،سو اور ہزار کاپیاں کریں اور مختلف علاقوں، ملکوں اور قوموں کی طرف بجھوائیں اب صورتحال فرق کرتی ہے ،جو بھی کمپیوٹر کو جانتا ہو وہ ایک دنیا ہے۔وہ بیٹھ کر شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں ، گمراہ کن الفاظ کو نشر کرتے ہیں ، مومن نوجوان اور انقلابی فکر و نظر رکھنے والے معنوی طور پر صحت مند جوانوں کو منحرف کرتے ہیں۔ہمیں ان کو جاننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔

کون آئے اور خود کو اس پر آشوب دور کے درمیان قرار دے اور نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے روکے؟ 
کون نوجوانوں کے ذہنوں کو منحرف کرنے والے دشمنوں کے اقدامات کو روکے؟ 
اس کا ذمہ دار کون ہے؟
 
علمی اور مذہبی طبقہ یعنی روحانیت ، علمائے کرام کا سب سے اہم فریضہ ہے کہ وہ ان اقدامات کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنائیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی 
حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای 
6ستمبر 2016

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .