حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،حوزہ علمیہ قم کی مرکزی انتظامیہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ قرآن مجید اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں گستاخی کیے جانے کی مذمت میں حوزہ علمیہ کے علماء کرام ، اساتذہ اور قم کے مذہبی و انقلابی لوگوں کا اجتماع ایران کے دوسرے صوبوں کے ساتھ کل بروز جمعرات حفظان صحت کی ہدایات کے مطابق منعقد ہوگا۔
اس رپورٹ کے مطابق، یہ اجتماع کل ، بروز جمعرات 10 ستمبر ، 2020 ،10 بجے صبح حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہوگا۔