حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، "ولایت کے ساتھ عہد" کے عنوان پر صوبہ قم کے علماء اور ولایتمدار عوام کا ایک عظیم الشان اجتماع 6 دسمبر 2022ء بروز منگل صبح 10 سے 12 بجے تک منعقد ہو گا۔ جس کا مقصد مقامِ عظیمِ ولایت کے ساتھ تجدیدِ عہد اور استکباری سازشوں اور اسلام کے عالمی دشمنوں کی مذمت ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ اجتماع جامعہ مدرسین، سپریم کونسل، مرکز مدیریت حوزہ علمیہ اور حوزوی اداروں کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔