حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، فوج اور پلیس کی قابل قدر اور بہادرانہ کارکردگی کو سراہنے کے لیے حوزہ علمیہ کی جانب سے (میثاق باولایت) کے عنوان سے ایک عظیم اجتماع منعقد ہوا جس میں حوزہ علمیہ قم کے علماء، اساتیذ اور طلباء بھرپور شرکت کی۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر سردار سلامی کی موجودگی میں سیکورٹی فورسز اور حالیہ واقعات کی وضاحت کے سلسلے میں قم المقدسہ میں مصلیٰ قدس یہ عظیم اجتماع شروع ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس میں مراجع کرام، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے اراکین،جامعہ مدرسین کے اراکین، مجلس خبرگان رہبری کے اراکین، نائبین، صوبائی منتظمین، مراکز اور انتظامیہ کے دفاتر ، حوزہ علمیہ کی انتظامیہ، آئی آر جی سی میں فقیہ کے نمائندے، بسیجی ، حوزہ، بسیجی طلباء کے علماء وغیرہ موجود ہیں، اس عظیم اجتماع کے شرکاء نے "عوام کے اتحاد ہماری خوشی کا راز ہے، ولایت کی اطاعت عین عبادت ہے" اللہ اکبر، ہماری قوم کا نعرہ -فتنہ سے آزادی ، ولایت کی پیروی ہماری عزت کا سبب ہے، امریکہ شرمندہ ہو، امریکہ مردہ باد جیسے نعرے لگائے، اور ملک میں حالیہ بدامنی سے اظہار بیزاری کیا اور فوج، پلیس اور سیکیورٹی فورسز کی حمایت کا اعلان کیا۔