۲۰ مهر ۱۴۰۳ |۷ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 11, 2024
امام جمعه قزوین

حوزہ/ قزوین ایران میں نمائندۂ ولی فقیہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں رونما ہونے والے حالیہ فسادات میں امریکہ، یورپ، صہیونی اور سعودی عرب براہ راست ملوث تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قزوین ایران میں نمائندۂ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے صوبۂ زنجان میں علماء اور مبلغین کے اجتماع سے خطاب کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران میں رونما ہونے والے حالیہ فسادات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ فسادات میں امریکہ، یورپ، صہیونی اور سعودی عرب براہ راست ملوث تھے، جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہماری مسلح افواج خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے علماء و مبلغین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تبلیغ اور مبلغ کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ سورۂ احزاب کی آیت نمبر 39 میں خدا فرماتا ہے: «الَّذِینَ یُبَلِّغُونَ رِسَالَاتِ اللَّهِ وَیَخْشَوْنَهُ وَلَا یَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ وَکَفَی بِاللَّهِ حَسِیبًا»، (گذشتہ پیغمبر کہ) جو خدائی پیغامات کی تبلیغ کرتے تھے اور (صرف) اسی سے ڈرتے تھے اور خدا کے علاوہ کسی سے خوف نہیں کھاتے تھے اور یہی کافی ہے کہ خدا حساب لینے والا (اور ان کے اعمال کا اجر دینے والا) ہے۔ سب سے نمایاں اور عظیم مبلغ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خدا نے مبلغ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر مبلغ رسول خدا کے راستے پر گامزن اور پیغمبرِ اِسلام و آئمۂ اطہار علیہم السلام کے کاموں کی پیروی کرتا ہے، کیونکہ حضرات معصومین علیہم السلام دین اسلام کے مبلغ تھے۔

اِمام جمعہ قزوین نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بہت سے تبلیغی مشن تھے، قرآن کے مطابق، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے عظیم اور نمایاں تبلیغی مشن، رسالت اور امامت کی تبلیغ ہے اور اس کا ذکر اہل سنت کی تفاسیر میں بھی موجود ہے۔

آخر میں، حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں رونما ہونے والے حالیہ فسادات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ فسادات میں امریکہ، یورپ، صہیونی اور سعودی عرب براہ راست ملوث تھے، جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہماری مسلح افواج خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .