۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
عمان

حوزہ/ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ عمان کے سلطان بھی اس دورے میں امریکہ کی طرف سے کوئی پیغام لے کر ایران آ رہے ہیں، اس سلسلے میں ایران کے سفیر نے صرف اتنا کہا کہ عمان نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہمیں اس ملک پر بہت فخر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ تہران پہنچ گئے ہیں، تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر عمان کے سلطان کا استقبال نائب صدر محمد مخبر نے کیا،اس موقع پر ایران کے نائب صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تعاون طویل عرصے سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمان کے سلطان کا دورہ تہران دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ خطے کے عوام کے لیے بھی بہت سود مند ثابت ہوگا۔

سلطان ہیثم بن طارق دو روزہ دورے پر پہنچے ہیں اور کچھ دیر بعد ایران کے صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی ان کا باقاعدہ استقبال کریں گے۔

سلطان ہیثم بن طارق کا دورہ اہم بتایا جا رہا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے، ان معاہدوں میں گیس کی برآمد کا معاہدہ بہت اہم ہے۔

دریں اثنا عمان میں ایران کے سفیر علی نجفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین ابراہیم رئیسی نے گزشتہ سال عمان کا دورہ کیا تھا اور اب عمان کے سلطان تہران کا دورہ کر رہے ہیں، یہ مکمل طور پر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے دائرہ کار میں ہے، انہوں نے بتایا کہ علاقائی مسائل پر بھی اہم بات چیت ہوگی۔

قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ عمان کے سلطان بھی اس دورے میں امریکہ کی طرف سے کوئی پیغام لے کر ایران آ رہے ہیں، اس سلسلے میں ایران کے سفیر نے صرف اتنا کہا کہ عمان نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہمیں اس ملک پر بہت فخر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .