۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ایران عراق سعودی شام

حوزہ/ ایران، عراق، سعودی عرب اور شام کے سفیروں نے عمان میں ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران، عراق، سعودی عرب اور شام کے سفیروں نے عمان میں ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا، عراقی سفیر ’قیس العامری‘ نے کہا کہ انہوں نے عمان میں اپنے ایرانی ہم منصب علی نجفی، سعودی ہم منصب عبدالله العنزی اور شامی ہم منصب ’ادریس میا‘ سے ملاقات کی اور علاقائی ممالک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے عراقی سفیر کی میزبانی میں ہونے والی ملاقات اور بات چیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمان اور بغداد کی کوششیں نہ ہوتیں، جو کشیدگی کے دوران دوستی اور بھائی چارہ اور دونوں کے درمیان بات چیت کو آسان بنانے پر مسلسل اصرار کرتے رہے ہیں، تو ایسی ملاقات ممکن نہ ہوتی۔

یہ ملاقات ایسی حالت میں ہو رہی ہے جب عراق میں ایران کے سفیر محمد کاظم علی صادق نے بھی سعودی عرب سمیت کئی ممالک کے سفیروں کی دعوت افطار میں شرکت کی تھی۔

باخبر حلقوں کا خیال ہے کہ جو ممالک اور طاقتیں ہمیشہ عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتی ہیں وہ اسلامی ممالک کے قریب آنے سے خوش نہیں ہوں گی کیونکہ اسلامی ممالک کے قریب آنے سے ان کے ناجائز مفادات کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .