۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
جے ایس او

حوزه/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن کے صدر برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی سے ملاقات کی اور ان کو بخیر و عافیت رہائی اور عمرے کی مبارکباد پیش کی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن کے صدر برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی سے ملاقات کی اور ان کو بخیر و عافیت رہائی اور عمرے کی مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں محسن علی ساجدی ونگانی نے جے ایس او کی مجلس عاملہ کے اراکین کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور دعائیں دیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ تقوی نے کہا کہ یہ دعائیں ہی تھیں جنہوں نے بخیر و عافیت وطن عزیز پاکستان پہنچایا بے شک مشکل وقت تھا مگر ان مع العسر یسرا مگر ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، اراکین مجلس عاملہ جے ایس او پاکستان اور مرکزی کابینہ شیعہ علماء کونسل پاکستان سمیت تمام دیگر تنظیموں کے ذمہ داران اور مؤمنین کی دعاؤں اور بے لوث محبتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے مسلسل اپنی دعاؤں میں یاد رکھا یہ ان دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ میں آج خیریت سے اپنے وطن پاکستان میں اپنے گھر میں موجود ہوں۔

آخر میں اُنہوں نے جے ایس او کے مرکزی صدر کی اپنی رہائش گاہ آمد پر ان کا اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے دیگر اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .