۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید ساجد علی نقوی

حوزہ/ 12 رمضان المبارک یوم مواخات کے موقع پر، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے ایک پیغام میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی کے یوم مواخات پر تہنیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحيم

إنما المؤمنون إخوة

نبی رحمت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے انصار و مہاجرین کو آپس میں بھائی بھائی بناکر بھائی چارے کی تشکیل کی اور آئیڈیل معاشرے کی بنا ڈالی اور اس موقع پر حضرت علی ابن ابی طالب کو اپنا بھائی قرار دے کر ان کی قدر و منزلت کو واضح کیا۔

یوم مواخات کی روشنی میں مسلمانان پاکستان کو اپنی صفوں میں اخوت یگانگت کو فروغ دینا چاہیئے ایک بار پھر ” اخوت“ کی تجدید کی جائے اور انصار و مہاجرین والا جذبہ پیدا کرکے ایک دوسرے کے دکھ بانٹے جائیں، تاکہ مشکلات اور مصائب کا مل کر مقابلہ کیا جاسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .