۱۴ آبان ۱۴۰۳ |۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 4, 2024
جعفریہ سٹوڈنٹس

حوزہ/ ڈویژنل صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے الزہراء اکیڈمی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈویژنل صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے الزہراء سلام اللہ علیہا اکیڈمی کراچی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی رہائی کیس ثمر بخش ہونے پر اراکین مرکزی مجلس عاملہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر میں الزہرا اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام دینے والی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

علامہ صاحب نے سیلاب متاثرین کی خدمات، رمضان المبارک میں اکیڈمی کی جانب سے ہونے والی سرگرمیوں اور پنجاب بھر میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی فعالیت و مسلسل کانفرنسز سے آگاہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .