۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی

حوزه/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملکی ترقی اور استحکام کےلئے قرارداد پاکستان اور بابائے قوم کے فرمودات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قرارداد پاکستان کی یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ قراداد پاکستان میں مذہبی، ثقافتی، معاشی، سیاسی، انتظامی اور دیگر بنیادی حقوق کے تحفظ، اقدامات کی ضمانت دی گئی، بابائے قوم نے بھی فرمایا کہ قوم کو معاشی، معاشرتی، تعلیمی اور سیاسی اعتبار سے متحد کیا جائے تو ہی پاکستان دنیا میں ایسی طاقت کے طور پر ابھرے گا جسے جھٹلایا نہیں جاسکے گا، دستور، بنیادی اصول، آزاد اسلامی حکومت، مذہبی و اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، دفاع، خارجہ حتیٰ کہ مواصلات سمیت دیگر شعبہ جات کی ترجیحات قرارداد پاکستان کے بنیادی پانچ اصول تھے، افسوس پاکستان مدت ہوئی پٹڑی سے اتر چکاہے جبکہ مذکورہ اصولوں پر عملدرآمد تو کجا ان کا تصور بھی دھندلا چکا ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان ہمیں یوم تجدید عہد کے طور پر نہ صرف منانا چاہیے بلکہ قرارداد پاکستان کے مقاصد ، اصول اور بابائے قوم کے فرمودات پر عمل پیراہوکر ملک کو دوبارہ پٹڑی پر واپس لوٹانا ہے تاکہ جن مقاصد کےلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی گئیں وہ مقصد اور اقبال کا خواب شرمندئہ تعبیر ہوسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .