حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم/شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید اسد اقبل زیدی کے ساتھ ایک اہم نشست کا انعقاد ہوا۔ جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت برادر ارباب حسین نگری نے حاصل کی۔ جس کے بعد صدر متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد شاکری نے علماء فورم جی بی کا تعارف اور اہداف و مقاصد کو مختصر طور پر بیان کیا۔ اسٹیج سیکریٹری کے فراٗض حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر اجمل حسین قاسمی نائب صدر متحدہ علماء فورم نے انجام دئے۔
شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر حجۃ الاسلام والملسمین علامہ سید اسد اقبال زیدی نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی حکمت اور دانشمندی کے نتیجے میں آج تشیع پاکستان بھر میں سرخرو ہے، سیاسی طور پر ث پر شیعہ علماء کونسل سندھ میں ایک مضبوط قوت کے طور پر اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ حالیہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اکثر و بیشتر جگہوں پر شیعہ علماء کونسل دوسری بڑی پارٹی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نظریاتی افراد کی تربیت اور تنظیمی امور میں نظم و ضبط کے ساتھ ہم سیاست میں بھی مزید کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ جی بی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان بنیادی کردار ادا کر رہی ہے اور آپ علمائے کرام کے تعاون سے تنظیمی کارکردگی کو مزید بہتر کی جاسکتی ہے۔
علامہ اسد اقبال زیدی نے سندھ بھر میں تنظیمی فعالت اور کارکردگی پر روشنی ڈالی اور شہداء سیہون کی برسی کے کامیاب اجتماع کے متعلق بھی گفتگو کی۔
پروگرام کے آخر میں علامہ اسد اقبال زیدی سے مختلف تنظیمی اور قومی ایشوز پر سوالات کئے گئے جن کا انہوں نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ جوابات دئے جبکہ دعائے امام زمانہ عج کی تلاوت کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا۔