حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم میں صوبۂ سندھ پاکستان کے طلباء کی مولانا ساجد علی سبحانی کے گھر میں شیعہ علماء کونسل صوبۂ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں المجتبی فاؤنڈیشن سندھ کے اراکین نظارت اور کابینہ کے ممبران نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور قائم مقام صدر نے اپنے ادارے کی رپورٹ پیش کی۔
علامہ سید اسد زیدی نے اپنے تجربات سے المجتبی فاؤنڈیشن کے اراکین کو آگاہ کیا اور بہتر علمی، تحقیقی اور تنظیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مزید قرآنی، پاکستانی معاشرتی مسائل اور سیاسی میدان میں کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔
میٹنگ میں مولانا افتخار علي سولنگی (چيئرمين مجلس نظارت)، مولانا نظير احمد بهشتی (رکن مجلس نظارت)، مولانا ساجد علي سبحانی (رکن مجلس نظارت)، مولانا علي رضا رضوانی (رکن مجلس نظارت)، مولانا راشد علي چانڈيو (قائم مقام صدر المجتبی فاؤنڈيشن)، مولانا اسد رضا چانڈيو (مدير ترجمه و تاليف کميٹی)، مولانا عرفان علی جلالانی (جوائنٹ سيکريٹری)، مولانا سيد ارباب علی شاه، مولانا رونق علی رضوانی (مسئول ميڈيا)، مولانا ولی محمد روحانی، مولانا مداح حسين چانڈيو (مسئول ويب سائٹ)، عارف حسين الحسينی نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ