۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
جامعہ روحانیت سندھ

حوزه/ قم المقدسہ میں جامعہ روحانیت سندھ کی جانب سے ایک علمی و فکری نشست منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں جامعہ روحانیت سندھ کی جانب سے ایک علمی و فکری نشست منعقد ہوئی، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبۂ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی اور خطیب محترم علامہ مدد علی ملاح کی خصوصی شرکت کی۔

دینی طلباء کو حوزه سے کسب فیض کرنا چاہیئے، علامہ اسد اقبال زیدی

اس موقع پر صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید اسد اقبال زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے معیشتی مشکلات اور سندھ کے ماحول کے تقاضے کے مطابق، دینی طلباء کو حوزه علمیه میں محنت و کوشش کرنے کے ساتھ مسلسل سندھ کے مسائل پر نظر مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے قرآنی تعلیمات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء قرآن کریم و مناجات پڑھنے کی بہترین تیاری کریں، کیوں کہ معاشرے میں قاری کی زیادہ ضرورت ہے۔

شیعہ علماء کونسل صوبۂ سندھ کے صدر نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر جو بھی مسئلہ پیش آئے تو سندھ کے علماء اور طلباء اسلامی تحریک پاکستان سے تعاون کریں، تاکہ معاشرتی مسائل اور ان کے حل کیلئے اپنا نمائندہ اسمبلیوں تک بھیج سکیں.

دینی طلباء کو حوزه سے کسب فیض کرنا چاہیئے، علامہ اسد اقبال زیدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .