۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) محرابپور سندھ

حوزہ / امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) محرابپور سندھ کے زیر انتظام خمسہ معرفت امام زمانہ عج کے موضوعاتی پروگرام  کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) محرابپور سندھ کے زیر انتظام خمسہ معرفت امام زمانہ عج کے موضوعاتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مولانا امداد حسین شجاعی (رکن مجلس نظارت) نے غیبت امام زمانہ (عج) کے اسباب اور علامات ظہور کے عنوان پر خطاب کیا۔

تصاویر دیکھیں:

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) محرابپور سندھ کے زیر انتظام خمسہ معرفت امام زمانہ عج کے موضوعاتی پروگرام کا اہتمام

انہوں نے کہا: غیبت امام کا فلسفہ یہ ہے کہ ہم اس کے قابل بن جائیں کہ اس امانت الہی کی حفاظت کر سکیں اور ہم شیعہ کی تربیت ہوسکے۔ اس کے علاوہ ہمارے گناہ بھی ظہور امام زمانہ کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔

مولانا حیدر علی عامر (رکن مجلس نظارت) نے امام زمانہ(عج) کی طویل عمر پر دلائل، امام زمانہ(عج) سے تجدید عہد اور منتظرین امام زمانہ(عج) کی ذمہ داریوں پر خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا: اس کائنات کے اندر اک ایسی شخصیت ہے جس کی خالص عبادت سے اس کائنات کا وجود باقی ہے، وہ امام زمانہ(عج) کی ذات اقدس ہے۔ یہ پوری کائنات اُس مہدی موعود (عج) کے انتظار میں ہے۔ جس کے آنے سے دنیا کو نجات ملے گی اور دنیا میں امن و امان قائم ہوگا۔

مولانا حیدر علی عامر نے ہماری ذمہ داریوں پر توجہ دلاتے ہوئے کہا: غیبت امام زمانہ (عج) میں ہماری دو طرح کی ذمہ داریاں ہیں: ایک فردی اور دوسری اجتماعی۔ہمیں چاہیئے کہ ان دونوں ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے انجام دیں تاکہ ظہور امام زمانہ (عج) کی راہ ہموار ہو۔

قابلِ ذکر ہے کہ ہر خطاب کے بعد علماء کرام سے سوالات اور جوابات کی نشست رکھی جاتی تھی۔ جس میں شرکاء مقررین سے اپنے موضوع کے مطابق سوالات کرتے اور مدرسین ان کے مناسب اور جامع و مانع جوابات دیتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mehtab Ali shaikh PK 11:52 - 2023/03/15
    0 0
    JazakAllah sain