۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے جامعہ امام خمینی (رہ) میں منعقدہ سمینار بعنوان "غیبت امام زمانہ میں ہماری ذمہ داریاں" میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر ماڑی انڈس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ امام خمینی (رہ) میں "غیبت امام زمانہ میں ہماری ذمہ داریاں" کے موضوع پر منعقدہ سمینار میں خطاب کے دوران موضوع کے بعض علمی پہلؤوں کا قرآن و حدیث کی روشنی میں تجزیہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا: زمانۂ غیبت میں منتظرین کی دو اہم ذمہ داریاں ہیں۔ ایک یہ کہ مولا (عج) کی غیبت اور ظہور کے بارے میں لوگوں کو آگاہی اور شعور دیں اور موجودہ دور کے طاغوتوں کے ظہور اور انتظار سے خوفزدہ ہونے کی وجوہات کو بیان کریں۔

علامہ عارف حسین واحدی نے زمانۂ غیبت میں منتظرین کی دوسری ذمہ داری کو بیان کرتے ہوئے کہا: تمام منتظرین کا امت مسلمہ کی صفوں میں اتحاد قائم کرنے اور مسلمانوں میں انتشار کے خاتمے کے لئے زیادہ سے زیادہ جدوجہد کرنا ضروری ہے تاکہ مولا (عج) کے ظہور کی راہ ہموار کی جائے اور دشمنانِ انتظار اور ظہور کی ہر سازش اور ہر پروپیگنڈہ کا مؤثر تدارک کیا جا سکے۔

امام زمانہ (عج) کی غیبت اور ظہور کے بارے میں لوگوں کو آگاہی اور شعور دینا انتہائی ضروری ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .