منگل 2 ستمبر 2025 - 04:24
معرفت امام زمانہ (عج) اور منتظران کے فرائض

حوزہ / کتاب "معرفت امام زمانہ (عج) و تکلیف منتظران" ڈاکٹر ابراہیم شفیعی سروستانی کی ایک قابل قدر تالیف ہے جو مہدویت کے صحیح مبانی کی وضاحت اور زمانہ غیبت میں منتظران کے فرائض کے بیان کے سلسلے میں ایک بہترین کوشش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مصنف نے اس کتاب میں امام زمانہ (عج) کی معرفت کے ضروری مبانی کی تشریح کے ساتھ ساتھ ایک منتظر پر زمانہ غیبت میں عائد ہونے والی ذمہ داریوں اور فرائض پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

نویں ربیع الاول کے موقع پر حضرت ولی عصر (عج) کے حوالے سے یہ کتاب ایک قابل قدر اثر کے طور پر پیش کی جاتی ہے تاکہ حضرت حجت بن الحسن (عج) کے سلسلے میں معرفت اور بصیرت میں اضافے کا ذریعہ بن سکے۔

مصنف نے اس کتاب میں ایک تحقیقی اور مستند نظر کے ساتھ مہدویت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔ جن میں امام عصر (عج) کی خصوصیات، زمانہ غیبت کی تاریخ، منتظران کے انفرادی اور اجتماعی فرائض نیز حضرت ولی عصر (عج) کے ظہور، قیام اور حتمی انقلاب جیسے موضوعات شامل ہیں۔

اس کتاب کی ساخت درج ذیل سات حصوں میں مرتب کی گئی ہے:

1. امام مہدی (عج) کی زندگی اور شخصیت

2. امام زمانہ (عج) کی معرفت

3. انتظار کے مبانی اور افعال

4. ظہور اور آخر الزمان

5. ظہور کے لیے وقت کا متعین کرنا

6. ظہور کے بعد کا عالم

7. مہدوی ثقافت کی توسیع کے ضروری امور اور انتظار کی تجلیات

یہ کتاب مہدویت کے موضوع سے دلچسپی رکھنے والوں اور زمانہ (عج) کی غیبت میں منتظران کے فرائض کے بارے میں ایک قیمتی ماخذ سمجھی جاتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha