۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین لک زایی

حوزہ / دفتر تبلیغاتِ اسلامی کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے کہا: ولایت اور مہدویت کی تبیین موجودہ دور کی علمی اور تبلیغی ضروریات میں سے ایک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، دفتر تبلیغاتِ اسلامی کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین لک زائی نے مہدویت اور فیوچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور دفتر تبلیغاتِ اسلامی کے ثقافتی مرکز کے زیراہتمام "آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی نظر میں مہدویت و انتظار" کے عنوان سے منعقدہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی بین الاقوامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک امامت ہے۔ حدیث سلسلۃ الذھب میں بھی اس بات پر تاکید کی گئی ہے۔

دفتر تبلیغاتِ اسلامی کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے مزید کہا: غیبت کے دور میں بھی دنیا و آخرت کی سلامتی کا دارومدار ایسی امامت پر ہے جو توحید سے وابستہ ہے۔ اس لیے امامت، مہدویت اور حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے عوامل کے بارے میں کوشش کرنا ہمارے فرائض میں سے ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین لک زئی نے کہا: ہماری موجودہ زندگی کے تقاضوں میں سے ایک امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے لیے قابل قبول طرز زندگی ہے۔ سورہ توبہ، صف اور فتح میں اسی طرح کی ایک آیت مہدویت سے متعلق ہے لیکن اس کی ترتیب مختلف ہے۔ مرحوم آیت اللہ العظمیٰ آیت اللہ صافی گلپائیگانی (رح) کی تصانیف میں یہ آیت ان کے بخوبی مورد توجہ قرار پاتے ہوئے اس کی تفسیر کی گئی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین لک زائی نے کہا: آج ہمارے پاس اہل بیت علیہم السلام کے محبین میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جو کہتے ہیں کہ "اگر تم میدان چھوڑ بھی دو گے تو ہم نہیں چھوڑیں گے"۔

انہوں نے کہا: ولایت اور مہدویت کی تبیین موجودہ دور کی علمی اور تبلیغی ضروریات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے اس کانفرنس میں طلباء اور محققین کی شرکت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اس کانفرنس میں شرکت کرکے ہم میں سے ہر شخص فکرِ مہدویت کے میدان میں حصہ لے سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .