۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خواهران طلبه

حوزہ / ایران کے صوبہ اردبیل میں تبلیغاتِ اسلامی کی رابطہ کونسل کے سربراہ نے کہا: حضرت صاحب العصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی سیرت کو مدنظر رکھتے ہوئے طالبات میں سے ہر خواہر کو توحیدی معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، اردبیل میں تبلیغاتِ اسلامی کی رابطہ کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام حسن باقری نے صوبہ اردبیل کی خواہران کے دینی مدارس میں نئی آنے والی طالبات کے ساتھ آستان مقدس امامزادہ سید صدر الدین علیہ السلام میں "طلیعۂ ظہور" کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: انسان کی نبوت سے وابستگی اور اس کا تعہد اس بات کا باعث بنتی ہے کہ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راستے پر چلے۔

انہوں نے کہا: دینی طالبات کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو ظہور کے تحقق اور اس کے ادراک کے لیے آمادہ کریں کیونکہ انقلاب اسلامی کی تشکیل کا فلسفہ بھی امام زمانہ (عج) کے ظہور کا زمینہ فراہم کرنا ہے۔جیسا کہ رہبر معظم انقلابِ اسلامی نے بھی اپنے بیانات میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے۔

اردبیل میں تبلیغاتِ اسلامی کی رابطہ کونسل کے سربراہ نے کہا: اسلام دین کے راستے پر لانے والے علم کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین باقری نے طلباء کے فرائض کو بیان کرتے ہوئے کہا: دینی علوم سیکھنا انسان کی قدر و منزلت کو بڑھاتا ہے لیکن توجہ رہے کہ تین چیزیں یعنی فہمِ دین، اپنے علم پر عمل کرنا اور دین کی تبلیغ کرنا طلباء کے اہم فرائض میں سے ہیں۔

دینی علوم کا سیکھنا انسان کی قدر و منزلت کو بڑھاتا ہے

دینی علوم کا سیکھنا انسان کی قدر و منزلت کو بڑھاتا ہے

دینی علوم کا سیکھنا انسان کی قدر و منزلت کو بڑھاتا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .