حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے "مکتب و سیرۂ پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، علوم انسانی اسلامی انسانساز و جامعه پرداز" کے عنوان سے دارالحدیث قم میں منعقد ہونے والے انسانی علوم کی اسلامی کانفرنس کی افتتاحی نشست میں خطاب کے دوران کہا: انسانی علوم کی ماہیت خود انسان سازی ہے اور یہی خصوصیت مکتب پیامبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا: اگر ہم مکتب پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور علوم انسانی اسلامی میں انسان سازی اور سماج سازی کو حقیقی طور پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو لازمی ہے کہ ہم علوم میں ایک مشترک اور جامع طریقۂ کار اختیار کریں۔
انہوں نے اسلامی انسانی علوم کے چار بنیادی محور ۱۔ انسان کی کرامت جو اسلامی حقوق اور اخلاق میں جلوہ گر ہونی چاہیے، ۲۔ انسان سازی کے لیے تعلیم و تربیت ۳۔ عادلانہ اقتصادی نظام اور ۴۔ سماجی عدالت کی رعایت، کو بیان کیا۔اور کہا: اخلاق کے بغیر علم انسانیت کے راستے سے دور ہو جاتا ہے۔
سیکرٹری جنرل مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی آخر میں کہا: اگر ہم علوم انسانی اسلامی کے جامع ڈھانچے پر توجہ نہ دیں تو ممکن ہے ہم ایسے نظریات پیش کر بیٹھیں جو ماحولیات انسانی، سماجی عدالت یا اسلامی اخلاق سے ہم آہنگ نہ ہوں۔









آپ کا تبصرہ