اتوار 2 نومبر 2025 - 16:39
ایک فقیہ کے لیے علوم انسانی سے واقفیت انتہائی ضروری ہے

حوزہ / آیت اللہ محمود رجبی نے "علوم انسانی اسلامی" پری کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا: فقیہ کے لیے علوم انسانی سے واقفیت ضروری ہے کیونکہ اسلامی معارف کو سمجھنے اور عصر حاضر کے مسائل کا حل پیش کرنے میں علوم انسانی کا کردار بنیادی ہے۔ آیت اللہ مصباح یزدی(رہ) نہ صرف فقہ میں مہارت رکھتے تھے بلکہ علوم انسانی کے مباحث سے بھی گہری آشنائی رکھتے تھے اور اسی کے نتیجے میں وہ دقیق اور علمی تجزیے پیش کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پہلی بین الاقوامی پری کانفرنس "تبیین ضرورت دروسِ معارف قرآن" آج امام خمینی(رہ) انسٹیٹیوٹ قم کے ہال میں منعقد ہوئی۔ جہاں آیت اللہ رجبی نے آیت اللہ مصباح یزدی(رہ) کی اہم تصنیف "معارف قرآن" کی علمی حیثیت اور علوم انسانی اسلامی کی ترویج میں اس کی اہمیت پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا: یہ کتاب مختلف جہتوں سے قرآنی معارف کا جائزہ لیتی ہے اور اپنے علمی امتیازات کے سبب کم نظیر ہے۔ قرآن کے علوم کے حقائق کو دریافت کرنا ایک ضروری امر ہے اور جتنا انسان قرآن کے علم کی طرف متوجہ ہوتا ہے اتنا ہی وہ اس بحرِ بیکراں کے عظمتوں سے آگاہ ہوتا ہے۔

ایک فقیہ کے لیے علوم انسانی سے واقفیت انتہائی ضروری ہے

حوزه‌ علمیہ کی اعلی کونسل کے اس رکن نے کہا: امام خمینی(رہ) نے ہمیشہ علمی تعصب سے پرہیز اور انصاف کے ساتھ قرآن و معارف اسلامی کے مطالعہ کی سفارش کی ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ بھی توجہ، دقت اور تدبر چاہتا ہے تاکہ اس کے تمام علمی ثمرات سے صحیح استفادہ ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا: اس کتاب میں آغاز سے اختتام تک قرآن کریم کو فقہی اور اجتہادی اصولوں کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی علوم انسانی اور سماجی پہلوؤں کو بھی جامع اور تحلیلی انداز میں واضح کیا گیا ہے، جو اس اثر کو منفرد اور عالمانہ بناتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha