۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر / مراسم اولین سالگرد آیت الله مصباح یزدی

حوزہ/ آیۃ اللہ مصباح یزدیؒ مرحوم ایک جامع علوم استاد تھے۔ اسلام انکی رگ رگ میں سمایا تھاوہ ایک جامع علمی شخصیت ہونے کے ساتھ بہترین معلم اخلاق اور مربی بھی تھے۔ تمام اسلامی علوم اور جدید انسانی علوم پر عبور ہونےکے ساتھ ساتھ فقہ و اُصول، تفسیر و حدیث، فلسفہ و کلام جیسے تمام حوزوی علوم میں آپ کو مہارت حاصل تھی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ مصباح یزدی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی پر مولانا سید صفی حیدر زیدی، سیکریٹری تنظیم المکاتب کا بیان۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

إِذَا مَاتَ اَلْعَالِمُ ثُلِمَ فِي اَلْإِسْلاَمِ ثُلْمَةٌ لاَ يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ اَلْقِيَامَةِ
جب کوئی عالم اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو اسلام میں ایک ایسا خلٔا پیدا ہو جاتا ہے جسکی قیامت تک کوئی چیز بھرپائی نہیں کر سکتی۔ (مستدرک الوسائل جلد ۹، صفحہ ۵۱)
امام جعفر صادق علیہ السلام کے اس ارشاد گرامی کی روشنی میں بعض علماء جب دنیا سے اٹھتے ہیں تو اس خلٔاکا شدت سے احساس ہوتا ہے انہیں میں آیۃ اللہ مصباح یزدی ؒ بھی ہیں۔عراق میں آیۃ اللہ شہید باقرالصدرؒ اور ایران میں علامہ طباطبائی ؒ اور شہید مطہریؒ کے بعد اسی انداز سےجس نے اسلام کو پیش کیا وہ آیۃ اللہ مصباح یزدیؒ تھے۔ مرحوم ایک جامع علوم استاد تھے۔ اسلام انکی رگ رگ میں سمایا تھاوہ ایک جامع علمی شخصیت ہونے کے ساتھ بہترین معلم اخلاق اور مربی بھی تھے۔ تمام اسلامی علوم اور جدید انسانی علوم پر عبور ہونےکے ساتھ ساتھ فقہ و اُصول، تفسیر و حدیث، فلسفہ و کلام جیسے تمام حوزوی علوم میں آپ کو مہارت حاصل تھی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وہ ایسے حامی تھےکہ جن کے ہوتے ہوئے دشمن مایوس تھا کہ ایران میں لادینی اور نام نہاد سیکولر (دین مخالف) نظام کی فکر نہیں چھا سکتی اور نہ ہی نسلوں کو اسلامی نظریات کے خلاف کیا جا سکتا ہے،جب تک مصباح رح ہیں۔ دشمن کی آخری سازش یہی ہے کہ موجودہ جوان نسل کو اسلام سے متنفر کر دیا جائے اور ماڈرن ہونے کے بہانےسے ہے اولاد رہ کر یا کم کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کی ر وہحانی اور عددی قوت ختم کر دی جائے۔
ہماری خوش نصیبی تھی کہ اتنے عظیم ، با عمل، منکسر مزاج اور خوش اخلاق عالم کا دیدار دفتر تنظیم المکاتب اور غریب خانہ پر نصیب ہوا۔ جب آپ تنظیم المکاتب تشریف لائے تو ادارہ کے خدمات کو دیکھ کر اس طرح خوش ہوئے جیسے ایک باپ چمن میں آ کر خوش ہوتا ہے۔
بارگاہ پروردگار میں دعا ہے کہ مصباح رح یا مطہریرح یا باقرالصدر رح تو دوبارہ نہیں آتے مگر جیسے ان کے بعد بیدار مغز رہبر انقلاب حفظہ اللہ اور آقائے مصباح رح جیسے عظیم روحانی وجودوں نے خلا کا احساس نہ ہونے دیا۔آیت جانے پر اۡٓیت آنے کا سلسلہ تا ظہور مہدی قائم رہے اور جو آیات الٰہی سلامت ہیں سلامت رہیں یہاں تک کہ فرزند زہرا ع ظہور فرما کر زمین کو ظلم و ستم اور نا انصافی سے پاک کرکے عدل و انصاف اور محبتوں اور مروتوں سے بھر دے ۔
بحق الزہراء و ابیھا و بعلھا و بنیھا
سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب

تبصرہ ارسال

You are replying to: .