حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استاد مرتضیٰ مطہریؒ کے بقول، ان کے دل میں علامہ سید محمد حسین طباطبائیؒ کے لیے غیر معمولی احترام کی اصل وجہ یہ تھی کہ وہ نہ صرف فلسفہ و عرفان کے ماہر تھے بلکہ حقیقی عاشقِ اہل بیت(ع) بھی تھے۔
استاد مطہریؒ کا کہنا تھا: "میں نے بہت سے فلاسفہ اور عرفا دیکھے ہیں، لیکن علامہ طباطبائیؒ کا احترام صرف اس وجہ سے نہیں کرتا کہ وہ ایک عظیم فلسفی تھے، بلکہ اس لیے کہ وہ اہل بیت(ع) کے عاشقِ دلباختہ تھے۔"
استاد مطہریؒ نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ علامہ طباطبائیؒ ماہِ رمضان میں افطار سے پہلے حرم حضرت معصومہ(س) تشریف لے جاتے، سب سے پہلے ضریح مطہر کو بوسہ دیتے اور پھر گھر جا کر کھانا تناول فرماتے۔ یہ ان کی وہ خصوصیت تھی جس نے مجھے ان کا عاشق بنا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علامہ طباطبائیؒ جمعے کے دن ہونے والی مجالسِ عزاء میں کثرت سے شریک ہوتے اور پوری دل شکستگی کے ساتھ گریہ کرتے تھے۔
یہ حقیقت استاد مطہریؒ کے نزدیک فلسفہ، عرفان اور عشقِ اہل بیت(ع) کے حسین امتزاج کی علامت تھی، جسے وہ احترام کی اصل بنیاد قرار دیتے تھے۔
ماخذ: کتاب منظومہ معرفت، ص 92-93









آپ کا تبصرہ