اتوار 23 نومبر 2025 - 14:44
زبان کی پاکیزگی آیت اللہ کشمیری کی سب سے بڑی خصوصیت

حوزہ/ آیت اللہ کشمیری کے شاگرد، استاد علی اکبر صداقت نے اپنے استاد کی سب سے نمایاں خصوصیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ وہ کبھی کسی کے بارے میں بری بات زبان پر نہیں لاتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ کشمیری کے شاگرد، استاد علی اکبر صداقت نے اپنے استاد کی سب سے نمایاں خصوصیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ وہ کبھی کسی کے بارے میں بری بات زبان پر نہیں لاتے تھے۔ غیبت سے شدید پرہیز اور زبان کی غیر معمولی حفاظت نے انہیں حقیقی معنوں میں ایک ممتاز استادِ اخلاق بنادیا تھا۔

بعض اوقات انسان کی اصل خصوصیت کسی غیر معمولی واقعے میں نہیں بلکہ اس کے اخلاق، پاکیزہ دل اور صاف زبان میں ظاہر ہوتی ہے۔

استاد علی اکبر صداقت نے بتایا: جتنا وقت میں نے آیت اللہ کشمیری کے ساتھ گزارا، کبھی ان کی طرف سے کوئی خلافِ شرع بات نہیں دیکھی، اگر محفل میں ذرا سا اندازہ ہو جاتا کہ غیبت ہونے والی ہے تو فوراً محتاط ہوجاتے، پوری توجہ رکھتے کہ کوئی لغو یا بے بیہودہ بات نہ نکلے۔

میرے نزدیک ان کی سب سے بڑی کرامت یہی تھی کہ وہ کسی کو برا نہیں کہتے تھے۔ ان کے نزدیک اصل اہمیت تقویٰ اور بندگیِ خدا کی تھی۔

حوالہ: کتا: میناگر دل، ص 70

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha