۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آغا حسن

حوزہ/ قوم کشمیر کے سیاسی حقوق کے لئے شہداے موصوف کی خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہید ملت میر واعظ مولانا محمد فاروق اور شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون و شہداے حول کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ کشمیری قوم کے سیاسی حقوق اور تنازعہ کشمیر کے مستقل حل کے لئے شہداے موصوف کی خدمات،کردار و عمل اور قربانیاں مزاحمتی تحریک کا ایک روشن باب ہے۔

آغا حسن نے کہا کہ میر واعظ خانوادہ نے دین و سیاست دونوں محاذوں پر کشمیری محکوم قوم کی رہنمائی کی اور ہر قسم کے سخت و سنگین حالات میں بھی اپنے اس مشن پر گامزن رہے شہید ملت مولانا محمد فاروق آخری دم تک تنازعہ کشمیر کے دائمی حل کے لئے حصول حق خود ارادیت کے موقف پر ڈٹے رہے شہید ملت کے جلوس جنازہ پر بھارتی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں سوگواروں کی شہادت کے سانحہ کو  جبر و قہر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار دیتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے شہدا کی قربانیوں اور نصب العین سے تجدید وفا کے تقاضوں کا بہتر ادراک رکھتے ہے اور ظلم وتشددسے ہماری تحریک سرنگون نہیں کی جا سکتی۔

خواجہ عبدالغنی لون کو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ لون صاحب ایک دور اندیش اور معملہ فہم سیاستدان تھے جرائت مندی بے باکی اور تلخ حقائق کا دو ٹوک الفاظ میں اظہار انکی منفرد خصوصیت تھی انکی شہادت سے مزاحمتی خیمے میں واقعی ایاسا خلاء پیدا ہوا جو شاید کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔

شہید مولانا محمد فاروق خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو آغا حسن کا خراج

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .