۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا قمر عباس قنبر نقوی

حوزہ/ میں شکرگزار ہوں حوزہ نیوز ایجنسی کا کہ وہ انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینڑ ، نئی دہلی کی خدمات سے عوام کو باخبر کرتی ہے جس سے قاریین کم سےکم کو خوشی نصیب ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی۔ نئی دہلی نے خط کے ذریعہ انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینٹر کی قابل ستائش خدمات پر مبارکباد پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے:

بسمہ تعالٰی 
نئی دہلی میں قائم انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینٹر اور اس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری صاحب پر یقیناً خدائے قادرِ مطلق کا خصوصی لطف وکرم ہے کہ جنھوں نے اُس دور میں جب ملک کی عدالتِ عظمیٰ میں تحریفِ قرآنِ مجید کا غلیظ مطالبہ کیا جارہا تھا  مسلمانانِ بڑودہ ، گجرات (ہندوستان) کی گزارش پر قرآن مجید کے برسوں پرانے بوسیدہ  قلمی نسخے کو ایامِ بہارِ قرآن (ماہ مبارکہ رمضان ) کی برکت اور اپنی منتخب و فعال ٹیم کی مدد سے حیات نو بخشی۔  میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ مثالی تاریخی کارنامہ انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینڑ کی خدمات میں سب سے نمایاں اور حسین ترین ہوگا لیکن یہ عظیم خدمت اراکینِ  نور فلم سینڑ کے ذاتی کمال یا کرامت کا نہیں بلکہ پروردگار کی توفیق اور تائید امام (ع) کا نتیجہ ہے ۔ یہ کار خیر جہاں انتہائی مسرت اور اطمینان کا سبب ہے وہیں یہ نہ  صرف مسلمانان بڑودہ ، نہ تنہا مسلمانان گجرات بلکہ مسلمانان ہندوستان سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینڑ اور جناب ڈاکٹرمہدی خواجہ پیری صاحب کا اجتماعی طور پر دعائیہ شکریہ ادا کریں۔ اگرچہ کام کرنے والے کا ایک ہدف ہوتا ہے وہ کسی داد و تحسین کے منتظر و متمنی نہیں رہتے لیکن باشعور افراد کا ضمیر کسی تحفہ یا نعمت ملنے پر خاموشی کو جرم تسلیم کرتے ہیں۔ یہاں بھی ہماری دعائیں اور شکریہ انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینڑ کی  تیز رفتار خدمات کو مزید تقویت اورحوصلہ بخشے گا۔ 

احقر مسلمانانِ بڑودہ کو اس امر کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہے کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ وہ انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینڑ کی بنا اپنی بے توجہی کی سزا سے محفوظ رہے۔ لیکن اب متوجہ ہوجائیں  قرآن و محافظینِ قرآن ( اہلیبت ع) سے اپنا رشتہ مضبوط بنائیں ۔ قرآن کی صرف سالانہ زیارت نہ کریں اس کو صرف  کتابِ تلاوت نہ بنائیں بلکہ کتابِ زندگی بنائیں۔ اس کو صرف حصول ثواب و برکت تک محدود نہ کریں بلکہ کتابِ ہدایت بنائیں۔ ایرانی مسلمانوں کی طرح قرآن کو اپنا دوست بنائیں۔ اپنے اعمال و کردار کی اصلاح کریں۔ انشاء اللہ تعالی یہی دنیا میں عافیت اور آخرت میں نجات کا سبب بنے گا۔

آخر تحریر میں احقر انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینڑ، نئی دہلی کی محنتی اور مخلص ٹیم خصوصاً ڈائریکٹر ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری صاحب، خطاط سید ابو حیدر زیدی صاحب اور جلد ساز رضوان صاحب وغیرہ اور سب سے اہم شکریہ صحتِ عبارت کی نگرانی کے لیے حجتہ السلام والمسلمین مولانا سید رضی حیدر زیدی صاحب پھینڈ یروی مدظلہ العالیٰ اورحجتہ السلام والمسلمین مولانا سید غافر حسن رضوی صاحب غافر چھولسی  مدظلہ العالیٰ کا اس دعا کے ساتھ شکریہ ادا کرتا ہے کہ خدا وندعالم ان سب کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے ان سب کو صحت وسلامتی عطا کرے۔ آمین۔

آخر میں خصوصی طور پر میں شکرگزار ہوں حوزہ نیوز ایجنسی کا کہ وہ انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینڑ ، نئی دہلی کی خدمات سے عوام کو باخبر کرتی ہے جس سے قاریین کم سےکم کو خوشی نصیب ہوتی ہے۔ اللہ سے دعا ہے اے مسبب الاسباب خالق حوزہ نیوز ایجنسی اور اس کے کارمندان و تلاش گران کو دنیا و آخرت میں ترقی اور صحت و سلامتی عطافرما آمین


سید قمر عباس قنبر نقوی
پی آر او۔ حج کمیٹی آف انڈیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .