حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/این ڈی ٹی وی کے سینیئر صحافی جناب کمال خان کے انتقال پر تنظیم المکاتب کے سیکریٹری مولانا سید صفی حیدر زیدی نے اپنے بیان میں فرمایا؛
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
انتہائی افسوس ناک خبر ملی کہ این ڈی ٹی وی سے وابستہ بےباک سینیئر صحافی جناب کمال خان کا انتقال ہو گیا ۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
جناب کمال خان مرحوم ایک حق گو، ایماندار اور ذمہ دار صحافی تھے۔ لوگوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے تھے۔ انکی اچانک رحلت صحافتی دنیا کے ساتھ ساتھ قومی و ملی نقصان ہے۔
ہم مرحوم کے تمام پسماندگان اور وابستان خصوصا انکی اہلیہ صاحبہ اور بچوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔
والسلام
سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب