۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام احمدي

حوزہ/حجۃ الاسلام احمدی نے طلباء کے لئے علامہ حسن زادہ آملی کو نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا: ایک طالب علم جو سیکھنے کی فکر نہیں کرتا گویا اس نے اپنی عمر کو برباد کردیا ہے۔طالب علموں کو سیکھنے اور سکھانے کے لئے سختیاں برداشت کرنی چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ بندر عباس کے استاد حجۃ الاسلام سید محمد علی احمدی نے طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سعادت اور کامیابی میں اہم کردار کے حامل مسائل میں سے ایک مسئلہ،استاد اور شاگرد کے درمیان رابطے کا مسئلہ ہے۔حوزہ ہائے علمیہ کے گزشتہ ادوار میں اس مسئلے پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج استاد کا طلبہ کے ساتھ رابطہ محدود ہو چکا ہے اور اس لئے اساتذہ اور طلباء کے درمیان زیادہ رابطہ برقرار کرنا ضروری ہے لہذا اس سلسلے میں کم از کم جو کام ایک دوسرے کے لئے کیا جا سکتا ہے وہ دعا ہے۔

حوزہ علمیہ ہرمزگان کے استاد نے مزید کہا کہ یہ میرے لئے خوشی اور سعادت کی بات ہے کہ میں تقریباً 20 سال سے پڑھا رہا ہوں اور میں نے 200 سے زائد طلباء کی خدمت کی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ میرے یہ معزز طلباء ہمیں اپنی نیک دعاؤں سے محروم نہیں رکھیں گے۔

آخر میں حجۃ الاسلام احمدی نے طلباء کے لئے علامہ حسن زادہ آملی کو نمونہ عمل قرار دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک طالب علم جو سیکھنے کی فکر نہیں کرتا گویا اس نے اپنی عمر کو برباد کردیا ہے۔طالب علموں کو سیکھنے اور سکھانے کے لئے سختیاں برداشت کرنی چاہئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .