۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سید نصیر حسینی - یاسوج

حوزہ / شہر یاسوج کے امام جمعہ نے کہا: امریکہ فتنہ و فساد کا محور ہے اور وہ جہان میں گیا ہے اس نے بے گناہ لوگوں کا خون بہایا ہے۔ پس ایسی ظالم اور استکباری حکومت کو زمین پر گرا دینا چاہئے اور یہ ہو کر رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر یاسوج کے امام جمعہ و الجماعت حجۃ الاسلام والمسلمین سید نصیر حسینی نے اس شہر میں اس ہفتے کی نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے 13 سالہ نوجوان شہید حسین فہمیدہ کے روز شہادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایک 13 سالہ نوجوان نے کس طرح انقلاب اسلامی اور شہادت کے مفہوم کو درک کیا کہ اس کا کہنا تھا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ جو کچھ کہیں گے میں انجام دوں گا۔ اس کی عمر کم تھی لیکن اس کی بصیرت بہت زیادہ تھی اور خدا وند عالم نے اسے شہادت کی عظیم سعادت نصیب فرمائی۔

شہر یاسوج کے امام جمعہ نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی فرمایا تھا کہ "میرا رہبر اور قائدوہ ۱۳ سالہ بچہ ہے جو بم لے کر دشمن کے ٹینک کے نیچے چلا جاتا ہے اور جام شہادت نوش کرتا ہے"۔

انہوں نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے اس شہید کے متعلق فرمایا ہے "شہید فہمیدہ کی یاد کو زندہ رکھنا ہمارے دفاع مقدس کے اصل و بنیاد ہے اور میں اس دن کی مناسبت سے تمام جوانوں اور نوجوانوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں"۔

ایران کے صوبہ کہگیلویه و بویراحمد میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: جوان اس ملک کا سرمایہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی اچھی تربیت کی جائے اور یاد رہے کہ ان کی دینی، سیاسی، علمی اور سماجی تربیت بہت ضروری ہے۔ اگر ہم ان کی اچھی تربیت کرنے میں کامیاب ہوگئے تو اسلامی معاشرہ خوشبختی اور سعادت کی جانب گامزن ہوگا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید نصیر حسینی نے کہا: آج ہمارا استقلال اور عزت و سر بلندی انقلاب اسلامی سے پہلے اور دفاع مقدس میں جوانوں اور نوجوانوں کی ثابت قدمی کے مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا: دشمن کی کوشش ہے کہ جوان اسلامی تربیت کی طرف نہ جائیں اور فتنہ و فساد، فحاشی اور منشیات میں گرفتار ہو کر رہ جائیں۔ کیونکہ دشمن جانتا ہے کہ اس ملک کی طاقت اس ملت کے جوان ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: علم ہمیشہ طاقت کا باعث بنتا ہے اور جس ملک میں جتنے دانشور ہوں وہ ملک اتنا ہی طاقتور ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: عالمی استکبار سے جنگ ملت ایران کا دینی اور انقلابی تشخص ہے۔ امریکہ نے اب تک ہمیں نقصان پہنچایا ہے، ہمارے مسافر بردار جہاز کو گرایا، ہم پر کمر توڑ اقتصادی پابندیاں عائد کیں، دہشت گردوں کو پناہ دی اور ہمارے قابل فخر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا۔ پس امریکہ دنیا بھر میں شرارتوں اور فتنہ و فساد کا مرکز و محور ہے۔ وہ جہاں بھی گیا ہے اس نے خونریزی اور جرائم کے سوا کچھ نہیں کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .