۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
امام رضا (ع) میوزیم میں موجود کتاب’’درج الدرر فی بیان میلاد خیر البشر‘‘کی رونمائی

حوزہ/ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کے ایام ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے جزیرہ قشم کے علمائے اہلسنت کی موجودگی میں امام رضا میوزیم میں موجود کتاب’’درج الدرر فی بیان میلاد خیر البشر‘‘ کی رونمائی کی گئي ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کے ایام ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے جزیرہ قشم کے علمائے اہلسنت کی موجودگی میں امام رضا میوزیم میں موجود کتاب’’درج الدرر فی بیان میلاد خیر البشر‘‘ کی رونمائی کی گئي ۔

یہ قیمتی اور قدیم  کتاب جو کہ نبی اکرم (ص) کی حیات طیبہ پر’’درج الدرر فی بیان میلاد خیر البشر‘‘ کے عنوان سے تحریر گئی ہے ؛نویں صدی ہجری  میں لکھی جانے والی ایک بیش بہا کتاب ہے جو خطی نسخے میں موجود ہے۔ اس کتاب پر مختلف تاریخی، ادبی اور فنی پہلوؤں سے خاص توجہ دی گئی ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ اس کتاب کی تالیف مصنوع اور فنی نثر میں کی گئ ہے۔ اس کتاب کے مولف جناب اصیل الدین عبد اللہ واعظ دشتکی شیرازی ہیں جو کہ نویں صدی ہجری کے مشہور و معروف مصنفین و مولفین میں سے تھے۔ انہوں نے اس کتاب کو پیغمبر گرامی اسلام حضرت محمدمصطفیٰ(ص) کی حیات طیبہ اور سیرت پر بارہ ابواب میں مرتب کیا ہے۔

اس تالیف میں مولف نے پیغمبر اسلام(ص) کی حیات طیبہ اور سیرت کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ متن کو نثر میں مرتب کیا ہے  جس میں انہوں نے فارسی اور عربی الفاظ کی خاص ترکیبات کے استعمال میں مہارت کا مظاہرہ کیا ہے ۔

تاریخِ کتابت کے لحاظ سے یہ کتاب ایرانی کتب خانوں میں پہلا خطی نسخہ ہے جسے 980 ہجری قمری میں جناب محمد محسنی نے مصر کے اندر نستعلق رسم الخط میں تحریر کیا اور جناب رضا نائینی نے 1311میں آستان قدس رضوی کے لئے وقف کیا۔ 

یاد رہے کہ اس تقریب کے دوران احمد بن علی نسائی شافعی جو کہ بزرگان اہلسنت میں سے ہیں ان کی مشہورکتاب ’’ الخصائص في فضل علی بن ابی طالب و اہل البیت (ع)‘‘  کی بھی  رونمائی کی گئی۔

اس کتاب میں معروف اہل سنت محدث  نسائی نےامیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے فضائل میں ان روایات کی جمع آوری کی ہے جو روایات اہلسنت کے ذریعہ نقل ہوئی ہیں

کتاب الخصائص 11ویں صدی ہجری میں 21سطروں والے خط نسخ میں تحریر کی  س کتاب کو 1376شمسی میں مطابق  انیس سو ستانوے  عیسوی میں رہبرانقلاب  اسلامی کی جانب سے آستان قدس رضوی کی لائبریری کو ہدیہ کیا گیا۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .