۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دیدار

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: مشہد مقدس حضرت امام رضا علیہ السلام کے مبارک وجود کی وجہ سے ایران کا روحانی و معنوی دارالحکومت ہونے کی حیثیت رکھتا ہے اور زمانۂ قدیم سے ہی اہل بیت اطہار علیہم السلام کے معارف اور ثقافت اسلامی کو پھیلانے کا مرکز رہا ہے لہذا ضروری ہے کہ حوزہ علمیہ مشہد و قم کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے آستان قدس رضوی کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام و المسلمین مروی سے ملاقات میں حرم مطہر رضوی میں کرونا کے دوران انجام پانے والی دینی و زیارتی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: الحمد للہ آپ کے مؤثر اقدامات کے سبب اور حفظانِ صحت کے اصولوں اور پروٹوکولز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے روضۂ رضوی میں زائرین کی مسلسل موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا جو کہ انتہائی قابلِ تحسین اقدام ہے۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: زائرینِ کرام کی خدمت بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس میدان میں تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے تاکہ زائرینی کرام آستان قدس رضوی کے روحانی و معنوی ماحول سے بہترین طریقے سے استفادہ کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: مشہد مقدس حضرت امام رضا علیہ السلام کے مبارک وجود کی وجہ سے ایران کا روحانی و معنوی دارالحکومت ہونے کی حیثیت رکھتا ہے اور زمانۂ قدیم سے ہی اہل بیت اطہار علیہم السلام کے معارف اور ثقافت اسلامی کو پھیلانے کا مرکز رہا ہے اور اب بھی ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ حوزہ علمیہ مشہد و قم کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے تاکہ ان حوزات میں زیرِتعلیم ہونہار طلباء کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کیا جا سکے اور انہیں دین و مکتبِ اہلبیت علیہم السلام کی خدمت کے لئے آمادہ کیا جا سکے۔

آخر میں حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے حوزہ علمیہ اور علمائے کرام کو عالم اسلام میں رونما ہونے والے حوادث و واقعات کو سنجیدہ لینے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا: سوڈان اور بحرین اور حال ہی میں افغانستان میں ہونے والے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ استکبار اور صیہونیت اور سعودی عرب ان کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

حضرت آیت الله نوری ہمدانی نے کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ بہت جلد اس موذی بیماری کے خاتمے کے ساتھ ہی حرم رضوی میں زائرینِ کرام کی تعداد میں مزید اضافہ اور زیارتی پابندیوں کے خاتمہ کو مشاہدہ کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .