حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے افغانستان کے قندھار میں نماز جمعہ کے درمیان ہوئے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں پیغام صادر کیا کہ جو مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
مَن قَتَلَ نَفسًا بِغَیرِ نَفسٍ أَو فَسادٍ فِی الأَرضِ فَکَأَنَّما قَتَلَ النّاسَ جَمیعًا.
امام حسن عسکری علیہ السلام کے روز شہادت اور ربیع المولود کے ایام میں افغانستان کے قندھار میں نماز جمعہ کے درمیان شیعوں کی جانسوز شہادت سے دل رنجیدہ خاطر اور ملول ہے۔
اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملک کے افغانستان کے ذمہ داروں سے درخواست کرتا ہوں افغانستان کے عوام کی پاسداری کرتے ہوئے اس ظلم اور بربریت کا خاتمہ کریں تاکہ افغانستانی عوام تمام مذاہب کی اتفاق نظر سے ایک ایسی حکومت تشکیل دیں جس میں عدالت، تحفظ، اور آزادی کا بول بالا ہو ۔
حسین نوری ہمدانی
١٦/ ١٠/ ٢٠٢١