۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سرلشکر باقری در صحن علنی مجلس

حوزہ/ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایک پیغام میں قندوز شہر افغانستان میں مسجد سید آباد پر دہشت گردانہ حملے اور غیر انسانی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ عالمی تسلط کے نظام اور صہیونیت کے تھنک ٹینکس سے پیدا ہونے والی تکفیری دہشت گردی کا خطرہ اور استکبار جہاں کے زیر نظر سرگرمیاں سرانجام دینے والی جاسوس تنظیمیں امت مسلمہ کو نشانہ بناتی رہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تہران/ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے قندوز میں مسجد سید آباد پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور سینکڑوں مظلوم نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

گزشتہ دنوں نماز جمعہ کے دوران قندوز شہر افغانستان کی مسجد سید آباد پر دہشت گردانہ حملے اور غیر انسانی جرائم کے پیش نظر سینکڑوں افغانستان کے مظلوم نمازی شہید اور زخمی ہوئے اس بزدلانہ کارروائی سے ایک بار پھر افغانستان میں استکبار جہاں کے زیر تسلط عالمی جاسوس تنظیمیں اور صہیونیوں کے تھنک ٹینکس سے پیدا ہونے والی تکفیری دہشت گردی کا خطرہ ظاہر ہوا۔عالمی اور استکباری طاقتوں کی جاسوس تنظیمیں امت مسلمہ خاص طور پر مقاومت و مزاحمت کے ساتھ شیطان بزرگ امریکہ اور دہشت گردوں کو اپنی سرزمینوں سے بے دخل کرنے والی قوموں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

اس عظیم اور تشویشناک سانحے نے دنیا کے تمام مسلمانوں سمیت انسانیت کے دلوں کو غمزدہ کیا،یہ سانحہ عالم اسلام خاص طور پر دوست اور پڑوسی ملک افغانستان میں اتحاد،امن و امان اور استحکام کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور اس حوالے سے ہم توقع کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل،اس ملک کو اسلام کے دشمنوں کی طرف سے کرائے کے دہشت گردوں کی خباثت سے پاک کرنے کا باعث بنے گی اور آنے والی حکومت عوامی سطح پر امن و سلامتی کی فضاء قائم کرنے کی کوشش کرے تاکہ اس سرزمین کے مصیبت زدہ،معزز اور مجاہد عوام اپنی معمول کی زندگی میں واپس آئے۔

اس خوفناک جرم کی مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے کے عظیم شہداء کی مظلومانہ شہادت پر غمزدہ اور متاثرہ خاندانوں کی خدمت میں تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں؛ہم دنیا کے آزاد اور حق کے متلاشی لوگوں کے ساتھ مل کر امید کرتے ہیں کہ افغان حکام،اس گھناؤنے جرم کے مرتکب مجرموں کے خلاف بروقت کارروائی کر کے جلد از جلد قرار واقعی سزا دیں گے اور ان المناک سانحات کی تکرار کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات بھی کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران_
مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .