۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ائتلاف فتح عراق

حوزہ/ عراقی الفتح الائنس کے رکن جواد الساعدی نے کہا کہ عراق سے امریکی قابضین کا انخلاء الفتح الائنس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الفتح الائنس عراق کے رکن جواد ساعدی نے امریکی قابضین کو عراق سے نکالنے کو فتح الائنس کے آئندہ لائحہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرجعیت دینی نے انتخابات سے قبل عراق میں امن و امان قائم کرنے کے لئے انتخابات کرانے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور امن و سلامتی کا معاملہ غیر ملکی افواج کو ملک بدر کرائے جانے پر منحصر ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ عراق میں مزید نہیں رہ سکتا،کیونکہ سابق پارلیمنٹ نے  نے اسے عراق سے نکالنے اور مکمل خود مختاری قائم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

الساعدی نے مزید کہا کہ الفتح الائنس نے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔امریکیوں کے پاس عراق چھوڑنے کے لئے وقت بہت کم ہے اور اگر وہ مزید عراق میں رہے تو عراقی قوم شدید ردعمل کا مظاہرہ کرے گی۔

الفتح الائنس کے نمائندے نے آخر میں کہا کہ انتخابات سے قبل مراجع عظام کا بیان واضح تھا اور ایسے شخص کو منتخب کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا جو عراق کی خودمختاری اور امن و امان کا محافظ ہو۔لہذا، اس طرح کے معاملات ایک مذہبی فریضہ ہیں جو عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی مسلسل موجودگی سے حاصل نہیں کئے جا سکتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .