۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
بغدادی کا ڈپٹی پکڑا گیا

حوزہ/ عراق کے عبوری وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے نام نہاد خلیفہ ابو بکر بغدادی کا ڈپٹی اور داعش کے مالی امور کا انچارج سمیع جاسم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

​​حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق کے عبوری وزیر اعظم نے دہشت گرد گروہ داعش کے نام نہاد خلیفہ ابو بکر بغدادی کے نہایت قریبی کو دھر دبوچنے کا اعلان کیا ہے۔ نغداد سے ملی خبروں کے مطابق عبوری وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اعلان کیا ہیکہ غیر ممالک میں عراقی خفیہ ایجنسیوں کے دشوار آپریشن کے دوران ابو بکر بغدادی کا ڈپٹی اور داعش کے مالی امور کا انچارج سمیع جاسم گرفتار کرلیا گیا ہے۔مصطفیٰ الکاظمی نے اس کامیابی پر ملک کی خفیہ ایجنسیوں کی تعریف کی ہے۔

ابو بکر بغدادی 2010 سے 2019 تک دہشت گرد اعر سفاک گروہ داعش کا سرغنہ تھا۔ جو اب جہنم رسید ہو چکا ہے۔ یہ دہشت گرد گروہ امریکہ،سعودی عرب اور اسرائیل کی عسکری اور مالی مدد کی بدولت عراق کے بڑے علاقے پر قاضہ جمائے رہا اور شیعوں ،کردوں، ایک یزیدی فرقے کے لاکھوں افراد کا خون بہاتا رہا۔ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے جہاد کے فتوے کے بعد عراق میں تمام مسلکوں کے مسلمانوں نے داعش کے خلاف مسلح اور متحدہ جہاد کرکے داعش سے ملک کے تمام علاقے آزاد کرائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .