۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نوری المالکی
حزب اللہ عراق نے حشدالشعبی کی تشکیل سے پہلے گروہ داعش سے جنگ کی

حوزہ / نورالمالکی نے "البوعیثه"نامی علاقے میں حشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا:یہ اقدام خطرناک خونی جھڑپوں میں تبدیل ہو سکتا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  حزب اللہ عراق نے جہاد کفائی کے فتوے اور حشد الشعبی کی تشکیل سے پہلے دہشت گرد گروہ داعش سے جنگ کی اور بغداد کا دفاع کیا۔

نوری المالکی نے ایک ٹی وی اینکر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "البوعیثه" نامی علاقے میں حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حکومت کی جانب سے حملے کے بعد خطرناک خونی جھڑپیں شروع ہونے والی تھی۔

انہوں نے مزید کہا: حزب اللہ عراق نے جرائم پیشہ گروہوں اور اسی طرح دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف آیت اللہ سیستانی کے جہاد کفائی کے فتوے سے پہلے بھی جنگ کی ہے اور حکومت کا ساتھ دیا۔

عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا: حزب اللہ عراق نے بغداد کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .