۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
عراق میں آئمہ کے مزارات کی توہین کے خلاف ہزاروں لوگوں کا احتجاج

حوزہ/ عراق میں سعودی حمایت یافتہ اور وہابی سوچ کے حامل جعلی مجتھد محمود صرخی کے حامیوں کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماع میں آئمہ معصومین کے مزارات کی توہین کرتے ہوئے انہیں منہدم کرنے کا کہا جس کے خلاف ہزاروں شیعیان اور محبان اہلبیت سڑکوں پے نکل آئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق میں سعودی حمایت یافتہ اور وھابی سوچ کے حامل جعلی مجتھد محمود صرخی کے حامیوں کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماع میں آئمہ معصومین کے مزارات کی توہین کرتے ہوئے انہیں منہدم کرنے کا کہا جس کے خلاف ہزاروں شیعیان اور محبان اہلبیت سڑکوں پے نکل آئے۔

مظاہرین نے عراق کے تقریبا تمام شہروں میں ان سے منسلک دفاتر کو نذر آتش کر دیا۔

محمود الصرخی کون ہے؟

محمود صرخی(محمود بھادلی) نے 2004 میں مجتھد ہونے کا اعلان کیا اور وہ خود کو تنہا عربی مجتھد قرار دیتا رہا ہے۔

عراقیوں کے بقول اس کے افکار اور نظریات وہابیوں سے بہت نزدیک ہیں 2014 میں صرخی نے عراقی حکومت کو داعش کے ساتھ مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے آیت اللہ سیستانی کے جہاد کفائی کے فتوے کو بھی غلط قرار دیتے ہوئے مرجعیت کی توہین کی اور اس فتوے کو داخلی جنگ کو بھڑکاو سے تعبیر کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .