۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملتِ یمن کے خلاف آٹھ سالہ جنگ کے آغاز کرنے والے سعودی عرب کی شدید الفاظ میں مذمت کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملتِ یمن کے خلاف آٹھ سالہ جنگ کے آغاز کرنے والے سعودی عرب کی شدید الفاظ میں مذمت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتِ یمن کے حق میں جنگ بندی کا اعلان، آٹھ سالہ قتل عام، تباہی اور قحط کے بعد ہوا ہے، لہذا ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی عرب کی مذمت کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کریں کہ وہ ان آٹھ سال سے جاری جنگ میں یمنی عوام کو ہوئے نقصانات کا معاوضہ ادا کرے۔

اِمام جمعہ نجف اشرف سید صدر الدین نے ان آٹھ سالوں کے دوران یمنی قوم کی فوجی برتری اور استحکام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جنگ بندی حوثیوں کی فوجی اور سیاسی برتری کے بعد ہوئی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے لبنان کے موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان نے آج اپنی معاشی شکست کا اعلان کیا ہے اور یہ لبنانی عوام بالخصوص حزب اللہ کو شکست دینے کا استعماری منصوبہ ہے تاکہ انہیں غاصب اسرائیلی حکومت کے سامنے سر تسلیم خم کیا جائے۔

انہوں نے عرب لیگ اور عرب قوموں سے مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے "محمود الصرخی" سے متعلق واقعات اور ائمۂ اطہار علیہم السلام کے حرم کو تباہ کرنے کی دعوت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ہم اہل بیت علیہم السلام کی قبروں کو مسمار کرنے کا مطالبہ کرنے والے اس گمراہ اور جاہل فرقے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اِمام جمعہ نجف اشرف نے زور دے کر کہا کہ عراق میں موجود تمام مقدس مزارات وہابیت کے علاوہ تمام اسلامی مذاہب کے نزدیک قابلِ احترام ہیں اور انہیں تباہ کرنے کی دعوت کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .