۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شهیدان سردار سلیمانی و المهندس

حوزہ/ احمد فواز نے عراقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے شہید سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کی تحقیقات کے نتائج کو بہت جلد سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ایوانِ نمائندگان کے رکن احمد فواز نے عراقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر شہید سردار قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کے تحقیقاتی نتائج کو بہت جلد سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے خبر نگاروں سے گفتگو کے دوران اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ حکومت مقاومتی اور مزاحمتی کمانڈروں کے قتل کے تحقیقاتی نتائج کو سامنے نہ لانے اور عدم انکشاف کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

عراقی ایوانِ نمائندگان کے رکن نے کہا کہ بغداد ایئرپورٹ کا سانحہ ایک ایسا جرم ہے جس پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی تفتیشی نتائج کی تفصیلات کے بارے میں خاموشی اختیار کی جا سکتی ہے۔

فواز نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت سازی میں سیاسی قوتوں کی مصروفیت اس مقدمے کی کارروائی کو روکنے کا باعث بنی ہے، مزید کہا کہ بغداد ایئرپورٹ پر ہونے والی دہشت گردی نے وطن اور مقامات مقدسہ کے دفاع میں حشد الشعبی کے مجاہد جوانوں کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں۔

قبل ازیں، کوآرڈینیشن فریم ورک کے نمائندے رفیق ہاشم الصالحی نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے حشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس اور شہید سردار قاسم سلیمانی کے قتل کی تفصیلات میں تاخیر کی اپنی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .