۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مقتدی صدر

حوزہ/ صدر موومنٹ کے سربراہ سید مقتدی صدر کی جانب سے اپنے ٹویٹر بیان میں تمام سیاسی گروہوں کو چالیس دن کا موقع دے دیا جس میں تمام سیاسی گروہ اتحادی ہو یا مخالف سب چالیس دن کے اندر صدر تحریک کے بغیر مذکرات کے ذریعے اکثریت پر مشتمل حکومت کا انتخاب کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر موومنٹ کے سربراہ سید مقتدی صدر کی جانب سے اپنے ٹویٹر بیان میں تمام سیاسی گروہوں کو چالیس دن کا موقع دے دیا جس میں تمام سیاسی گروہ اتحادی ہو یا مخالف سب چالیس دن کے اندر صدر تحریک کے بغیر مذکرات کے ذریعے اکثریت پر مشتمل حکومت کا انتخاب کریں۔

مقتدی کا کہنا تھا کہ صدر تحریک کے نمائندے نہ کسی کی حمایت کریں اور نہ ہی مخالفت۔

مقتدی صدر کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب دو دفعہ وہ اپنے اتحادیوں سمیت پارلیمنٹ کے جلسوں میں مطلوبہ قورم پورا کرنے میں ناکام رہے۔

مقتدی صدر کے اس بیان کے بعد السیادہ اتحاد جس کی قیادت پارلیمنٹ کے سپیکر حلبوسی کر رہے ہیں اور کردستان ڈیموکریٹک پارٹی بارزانی گروپ کی جانب سے بیان سامنے آیا کہ ہم سید مقتدی صدر کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن ہم صدر تحریک کے ساتھ اپنے اتحاد پر پابند ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ صدر تحریک کے بغیر ایک مضبوط عراقی حکومت کا قیام ناممکن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .