۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی

حوزہ / آیت اللہ سبحانی نے کہا: پیغمبر اکرمﷺ فرماتے ہیں: مَن أخلَصَ لِلّهِ أربَعينَ صَباحا ظَهَرَت يَنابيعُ الحِكمَةِ مِن قَلبِهِ عَلى لِسانِهِ۔ جو شخص چالیس دنوں تک اپنے آپ کو خدا کے لئے خالص اور پاک و پاکیزہ رکھے تو حکمت کے چشمے اس کے دل سے اس کی زبان پر جاری ہو جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ  جعفر سبحانی نے آج صبح مسجد اعظم(قم) میں اصول فقہ کے درس خارج میں طلاب کو اخلاقی نصیحتیں کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم ﷺ ایک حدیث میں فرماتے ہیں: مَن أخلَصَ لِلّهِ أربَعينَ صَباحا ظَهَرَت يَنابيعُ الحِكمَةِ مِن قَلبِهِ عَلى لِسانِهِ۔ جو شخص چالیس دنوں تک اپنے آپ کو  خدا کے لئے خالص اور  پاک و پاکیزہ رکھے تو حکمت کے چشمے اس کے دل سے اس کی زبان پر جاری ہو جاتے ہیں۔

آیت اللہ  جعفر سبحانی نے کہا: جو انسان چالیس دن گناہ نہ کرے تو اس کا دل  بغیر کسی تشبیہ کے نبوی اور علوی قلب اور دل کی طرح ہو جائے گا اور اس کا کلام صرف حکمت ہو گا۔

اس مرجع تقلید نے کہا: حضرت لقمان (ع) ان افراد میں سے تھے کہ جن کا کلام صرف حکمت تھا اور ان کی اپنے بیٹے کو کی گئی نصیحتیں نہایت ہی قابل استفادہ ہیں۔

دینی علوم کے اس نامور استاد نے کہا: شیخ عباس قمی فرماتے ہیں: میں نے اس حدیث پر عمل کرتے ہوئے چالیس دن تک گناہ نہیں کیا۔ اس کے بعد میں فاتحہ پڑھنے کی غرض سے نجف اشرف میں قبرستان وادی السلام گیا۔ وہاں میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ ایک میت کو لے کر جا رہے ہیں جو فریاد کر رہی تھی کہ "مجھے کہاں لے جا رہے ہو؟" وہ افراد اس کی آواز نہیں سن رہے تھے جبکہ میں اس کی آواز سن پا رہا تھا۔آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا  اس عمل کی وجہ سے پرودگار عام نے انہیں عالم برزخ کی آواز سننے کی صلاحیت عطا کر دی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .