۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت الله العظمی سیستانی

حوزہ/حضرت آیۃ اللہ سیستانی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے ملاقات کو آنے والے عراقیوں سے فرمایا کہ میں تمام عراقیوں کا خادم ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی نے رمضان المبارک میں ان سے ملاقات کے لئے آنے والی عراقی مذہبی، سیاسی، عسکری اور سماجی شخصیات سے فرمایا کہ میں تمام عراقیوں کا خادم ہوں۔

سابق عراقی پارلیمانی نمائندہ عبد الہادی الحکیم نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ مجھے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے جمعے کی شام آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کی خدمت میں بیٹھنے کا شرف حاصل ہوا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں نے عزت مآب سے عرض کیا کہ آپ کا عظیم وجود تمام عراقیوں پر سایہ کی مانند ہے، آپ کے ہی وجود سے عراق اور اس کے مقدسات محفوظ ہیں اور آپ سب کے لئے سکون و اطمینان کا سرچشمہ رہے ہیں اور ہیں۔

الحکیم نے کہا ہے کہ آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی نے میری ان گزارشات کو سننے کے بعد فرمایا کہ میں عراقیوں کا خادم ہوں۔

انہوں نے آخر میں مرجع جہان تشیع کی سلامتی کے لئے دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خداوند عالم آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کا عظیم سایہ ہم پر تادیر قائم رکھے اور ہمارے ملک کو ہر قسم کے شر سے محفوظ اور دور رکھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .