۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج کی شب، شب ولادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ملاقات کے لئے آنے والے پاسداران انقلاب کے ارکان کے کچھ خاندانوں سے ملاقات میں صدر مملکت سید ابرائیم رئیسی اور ان کے ہمراہ افراد کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج کی شب، شب ولادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ملاقات کے لئے آنے والے پاسداران انقلاب کے ارکان کے کچھ خاندانوں سے ملاقات میں صدر مملکت سید ابرائیم رئیسی اور ان کے ہمراہ افراد کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ محترم صدر مملکت اور ان کے ہمراہ افراد قوم کی آغوش میں صحیح و سالم واپس آئیں۔

ان خدمت گزار افراد کی سلامتی کی سب دعا کر رہے ہیں۔ ملت ایران کو کسی فکرمندی اور تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، امور مملکت میں کسی طرح کا کوئي خلل واقع نہیں ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .