۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی چلاس کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے واقعہ کے زخمیوں کی عیادت

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے قراقرم ہائی وے چلاس کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے واقعہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ، قراقرم ہائی وے چلاس کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے واقعہ کے زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال گئے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی چلاس کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے واقعہ کے زخمیوں کی عیادت

ہسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کی رپورٹ لی اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹرز سے ملاقات بھی کی اور اسلامی تحریک گلگت، بلتستان کے ذمہ داران کو متوجہ کیا کہ زخمیوں کو ہر ممکن امداد اور تعاون فراہم کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی چلاس کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے واقعہ کے زخمیوں کی عیادت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .