اتوار 3 دسمبر 2023 - 10:39
چلاس میں مسافربس پر حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے قتل میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے، شیخ احمد نوری

حوزہ/ رکن جی بی کونسل نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ گلگت بلتستان کے پر امن فضا کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ایسے دلخراش واقعات رونما ہونا صوبائی حکومت کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سکردو/ رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے چلاس ہڈور میں پیش آنے والے دلخراش واقعے کی موقع پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہڈور چلاس میں دہشتگردوں کی طرف سے مسافر بس پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،افسوسناک واقعے میں شہدا کے خانوادہ کو تسلیت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ گلگت بلتستان کے پر امن فضا کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ایسے دلخراش واقعات رونما ہونا صوبائی حکومت کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں۔



لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha