۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ شیخ اکبر رجائی

حوزہ/ رکن جی بی اسمبلی علامہ شیخ اکبر رجائی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ شیخ نوروز نجفی مرحوم نے اپنی پوری زندگی تعلیمات محمد وآل محمد کی نشر واشاعت اور شاگردان مکتب امام صادق علیہ السلام کی تربیت میں گزاری۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں شھدائے چلاس کی برسی اور علامہ شیخ نوروز نجفی کے ایصال ثواب کےلئے مجلس کا اہتمام کیاگیا۔ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے رکن جی بی اسمبلی علامہ شیخ اکبر رجائی نے فرمایا کہ علامہ شیخ نوروز نجفی مرحوم نے اپنی پوری زندگی تعلیمات محمد وآل محمد کی نشر واشاعت اور شاگردان مکتب امام صادق علیہ السلام کی تربیت میں گزاری۔

ان کے علمیت سے کسب فیض کرنے والے والے سیکنڑوں علماء کرام مختلف حوزات علمیہ اور پاکستانی مدارس میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

انکے برجستہ شاگردوں میں آیت اللہ غلام عباس رئیسی، آیت اللہ ناصر مہدوی، سید حسن ظفر نقوی، استاد حوزہ سید حامد رضوی اور آغا راحت حسین الحسینی قابل ذکر ہیں۔

رکن جی بی اسمبلی نے مزید کہا کہ شھدائے چلاس کی عظمت کے لئے یہی کافی ہے کہ انہیں سیدالشہدا علیہ السلام سے محبت کے جرم میں شہید کیاگیا انکی راہ اور مکتب ایمان ،عمل صالح اور سعادت مند زندگی ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .